اسپینش لیگ :بارسلونا اور ریال میڈرڈ کامیچ 1-1گول سے برابر

December 03, 2016

اسپینش لیگ میں کھیلا جانے والا بارسلونا اور ریال میڈرڈ کا سنسنی خیز میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔

فٹبال کی دنیاکی دو بڑی ٹیموں لیون میسی کی بارسلونا اور کرسٹیانو رونالڈو کی ریال میڈرڈ جب آپس میں ٹکرائیں تو دونوں نے ایک دوسرے کو ٹف ٹائم دیا۔

بارسلونا کے لوئیس سواریز نے کھیل کے 53ویںمنٹ میں گول کیا جس کو ریال میڈرڈ کے سرجیو راموس نے آخری لمحات میں گول کرکے برابر کردیا۔

اس میچ کے بعد ریال میڈریڈ 34پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور بارسلونا 28پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

پاکستان کے پہلے اسپورٹس چینل ’جیو سوپر‘ سے یہ میچ براہ راست دکھایا گیا۔