وزیراعظم نوازشریف کے ٹرمپ کو ٹیلیفون کرنے پربھارت میں میڈیا کا واویلا

December 04, 2016

نیویارک(آئی این پی) وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹیلی فون کے بعد پاکستان اور امریکہ کے درمیان ہونیوالے اعلیٰ سطحی رابطے پر بھارت کو آگ لگ گئی ،دونوں رہنماؤ ں کے درمیان ہونیوالی گفتگو کامتن سامنے آنے کے بعد تنقید بھی شروع ہوگئی تاہم اب انکشاف ہواہے کہ اس میں پاکستانی حکام کا کوئی قصور نہیں بلکہ نومنتخب امریکی صدر کا طرز گفتگو اور الفاظ کا چناؤ ہی ایسا ہے کہ سننے والا ہر کوئی اس پر آسانی سے یقین نہیں کرسکتا۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ نے پروٹوکول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نوازشریف کے بعد بھی تائیوان سمیت کئی ممالک کے سربراہان سے رابطے کیے ہیں جس دوران ٹرمپ کی ہونیوالی گفتگو میں بھی ایسے فقرے موجود ہیں جو مضحکہ خیز ہیں۔