بارش نہ ہونے سے سانس و گلےکی بیماریاں عام ہو گئیں

December 04, 2016

چک سواری (نامہ نگار) بارش نہ ہونے اور خشک سردی میں اضافے سے نزلہ زکام اور گلے کی بیماریاں عام ہونے لگیں ،بارش نہ ہونے سے گردو غبار کے ہر جگہ ڈھیر ،زمیندار پرشیان۔ تفصیلات کے مطابق بارش نہ ہونے اور خشک سردی میں مسلسل اضافے سے نزلہ زکام اور گلے کی بیماریوں میں اضافہ ہو گیا ہے،ہسپتالوں کے اندر مریضوں کی لمبی لمبی لا ئنیں لگی ہوتی ہیں بارش نہ ہونے سے گرد و غبار میں بھی اضا فہ دیکھنے میں آ رہا ہے جبکہ زمیندار حضرات جو کہ گندم کی بواہی کر چکے ہیں باران رحمت کے منتظر ہیں تاکہ انکی فضل اچھی ہو سکے لیکن بارش نہ ہونے کے باعث وہ بھی اسوقت خاصے پرشیان ہیں ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ شہری گرم کپڑے پہنیں اور بچوں کو خشک سردی سے بچائیں ۔