بغل میں چھری، منہ پہ رام رام، مودی کا دوغلا خطاب

December 04, 2016

بغل میں چھری ، منہ پہ رام رام، پاکستان میں دہشت گردی کرانے والے بھارت کے وزیراعظم نے ہارٹ آف ایشیا کانفرنس سے دوغلا خطاب کیا اورکہا کہ دہشت گردی میں تعاون کرنےوالوں کے خلاف لازمی کارروائی اور دہشت گردی کا نیٹ ورک ختم کرنے کےلیے بھرپور عزم کی ضرورت ہے ۔

امرتسر میں ہارٹ آف ایشیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے دہشت گردی سے خطے کے امن اور استحکام کو خطرہ لاحق ہونے پر تشویش کا اظہار کردیا ،بھارتی وزیراعظم نے کہا خاموشی دہشت گردوں اور ان کے آقاوں کو مزید شہ دے گی۔

بھارتی وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ ان کی توجہ افغانستان اور اس کے شہریوں کو محفوظ بنانے پر ہے ۔

بھارتی وزیراعظم نے افغانستان اور بھارت میں فضائی کوریڈور زیر غور ہونے کا عندیہ بھی دیا۔