تمام پارٹیاںپاناما اور کرپشن کیخلاف متحد ہوجائیں، عارف علوی

December 04, 2016

تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی نے کہا ہے کہ تمام جماعتوں کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ پاناما اور کرپشن کے خلاف متحد ہوجائیں۔

حیدر آباد میں سندھی ثقافت تقریب سے خطاب میں عارف علوی نے کہا کہ وہ اُن لوگوں میں سے ہیں، جن کے والدین نے ہجرت کی اور سندھ نے اپنے اندر سمویا،سندھ دھرتی کو لوٹنے نہیں دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قطری حکومت سے اپیل ہے کہ وہ اپنے شہزادوں کو پاناما میں ملوث نہ ہونے دیں ۔