پروٹوکول توڑنے پر وزرارت داخلہ کا امریکی سفارتخانے کو خط

December 05, 2016

وزیرداخلہ چوہدری نثار نے امریکی سفارت خانے کی گاڑیوں کی جانب سے سیکیورٹی پروٹوکول توڑنے کا نوٹس لے لیا ہے جس کے بعد وزارت داخلہ نے اس معاملے پر امریکی سفارت خانے کو خط لکھ دیا۔

ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ دوبارہ سیکیورٹی پروٹوکول توڑنے پر نقل و حرکت پر پابندی لگائی جا سکتی ہے۔

ذرائع وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سفارت خانے کی گاڑیوں نے چند روز قبل کشمیرہائی وے پرسیکیورٹی پروٹوکول توڑا تھا، گاڑیوں کے نمبروں کی تحقیقات کی گئیں تو یہ گاڑیاں امریکی سفارت خانے کی نکلیں۔