دینی و تعلیمی مراکز تبلیغ و ترویج دین کا ذریعہ ہیں ،عون نقوی

January 11, 2017

کراچی( اسٹاف رپورٹر) مدرسہ مہدیہ تعلیم القرآن گلستان جوہر اسکیم 33میں منعقدہ ،علمی ،دینی اور تربیتی نشست سے خطاب کے دوران مولانا محمد عون نقوی نے کہا کہ دینی اور تعلیمی مراکز تبلیغ و ترویج دین کا بڑا ذریعہ ہیں ،لہٰذا ہمیں چاہیئے کہ اپنے بچوں کو دینی تعلیمات اور مسائل سے آگاہ کریں ،تاکہ ہمارے ہونہار اس پر آشوب دور میں دینی ،دنیاوی مسائل سے آگاہ ہوسکیں ۔کیونکہ تعلیم و تربیت کا فروغ امن کے قیام کی ضمانت ہے اور اسلام میں تعلیم کے حصول کی خاص تاکید کی گئی ہے ۔