والدین بیٹوں کو عورت کا احترام کرنا سکھائیں،شاہ رخ خان

January 11, 2017

ممبئی (ایجنسیاں) بولی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان بھی بنگلور کے واقعے پر بول پڑے، انہوں نے کہا ہے کہ والدین کو اپنے بیٹوں کو عورت کا احترام اور عزت کرنا سکھانا چاہیے،اداکار نے کہا کہ ان کو بنگلور کے واقعے بارے میں صدمہ لاحق ہے اور وہ یہ کہنے پر مجبور ہو گئے ہیں کہ والدین اپنے بچوں کو یہ روز سکھائیں کہ عورت کی عزت کیسے کی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ تمام ماؤں اور بیٹیوں کا دل سے احترام کرتے ہیں،اب وقت آ گیا ہے کہ ہمیں یہ سمجھ لینا ہو گا کہ دنیا میں سب سے قابل احترام ہستی عورت ہے جو خدا کی خوبصورت تخلیق ہے جس کا اس کے مرتبہ اور مقام سے ماورا عزت اور احترام ہم پر لازم ہے۔