آئی کیپ کے تحت طلباء کیلئے نیشنل فنانس اولمپیاڈ کے پہلے مرحلے کا انعقاد

January 12, 2017

لاہور(پ ر) انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان کے تحت زیر تربیت طلباء کی مہارت ،صلاحیت اور فیصلہ سازی کی جانچ کیلئے آئی کیپ کراچی،لاہور اور اسلام آباد میں فنانس اولمپیاڈ کے پہلے مرحلے کا انعقاد کیا گیا ۔اس مقابلے کا بنیادی مقصد چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس طلباء کی پیشہ ورانہ مہارت میں اضافہ،پوشیدہ صلاحیتوں کے اظہار اور طلباء کی فیصلہ سازی کی قوت کو فروغ دینا تھا ۔تینوں اسٹیشنز سے پہلی 2 پوزیشنز حاصل کرنیوالی ٹیمیں 30دسمبر کو منعقد ہونے والے گرینڈ فنالے میں شریک ہونگی جبکہ آل پاکستان گرینڈ فنالے کی فاتح ٹیم’’سی اے پاکستان‘‘22جنوری کو بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں منعقد ہونے والے SAFA اسٹوڈنٹس الوکیوشن اینڈ کوئز کانٹسٹ میں حصہ لے گی۔آئی کیپ لاہور اسٹیشن پر منعقدہ پروگرام میں مہمان خصوصی آئی کیپ نارتھ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر رضی خان کا کہنا تھا کہ اس ایونٹ سے طلباء کی معلومات میں مزید اضافہ ہوگا اور نوجوانوں میں علوم کے حصول سے متعلق دلچسپی کو فروغ ملے گا ۔