کورنگی میں گھر سے ایک شخص کی پھندا لگی لاش ملی

January 12, 2017

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کورنگی ڈھائی نمبر بنگالی پاڑہ میں گھر سے ایک شخص کی پھندا لگی لاش ملی ، پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت عبدالسلام ولد محمد یونس کے نام سے ہوئی ہے اور مرغی کے گوشت کی فروخت کا کام کرتا تھا ،کاروبار میں نقصان کے باعث مقروض ہو گیا تھا،شبہ ہے کہ قرض داروں کے تقاضوں سے تنگ آکرخود کشی کر لی ۔خواجہ اجمیر نگری میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا جیسے فوری طور پر ریسکیو ایمبولنس کے ذریعے عباسی سہید اسپتال منتقل کیا گیا ۔شاہ لطیف تھانے کی حدود سیکٹر 20cمیںذاتی جھگڑے میں فائرنگ سے 36سالہ افتخار ولد منیر زخمی ہو گیا۔