لاہور ہائیکورٹ نے پاگل قیدی کی والدہ کی درخواست پر17جنوری کیلئے ڈیتھ وارنٹ معطل کرکے پھانسی روک دی

January 13, 2017

لاہور( خبرنگارخصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے پاگل قیدی کے17جنوری کیلئے ڈیتھ وارنٹ کو معطل کرتے ہوئے اس کی پھانسی روک دی ہے۔ قیدی کی والدہ نے ڈیتھ وارنٹ کی معطلی کیلئے عدالت سے رجوع کیا ہے قیدی خصر حیات کی والدہ اقبال بانو نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ اس کے بیٹے کو پھانسی کی سزا سنائی گئی لیکن خصر حیات جیل میں اپنا ذہنی توازن کھو چکا ہے۔ درخواست گزار ماں کے مطابق خصر حیات کی ذہنی حالت کے تعین کیلئے میڈیکل بورڈ کی تشکیل اور معافی کی درخواست زیر التوا ہے لیکن بورڈ کی تشکیل سے پہلے ہی ڈیتھ وارنٹ جاری کر دیئے گئے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ خصر حیات کے 17 جنوری کیلئے ڈیتھ وارنٹ معطل کرکے میڈیکل بورڈ کی تشکیل کی ہدایات جاری کی جائیں۔