سعید الزمان صدیقی سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردخاک

January 13, 2017

گورنرسندھ جسٹس (ر)سعید الزماں صدیقی کو سرکاری اعزاز کے ساتھ گذری قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ پاک نیوی کے دستے نے سلامی دی۔

قبل ازیںسعید الزماں صدیقی کی نماز جنازہ گورنرہاؤس میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ مفتی تقی عثمانی نے پڑھائی۔

نماز جنازہ میںسابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ، میئرکراچی وسیم اختر، وفاقی وزیر عبدالقادربلوچ، سینیٹر نہال ہاشمی، سلیم ضیاء، عارف علوی، ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار، جماعت اسلامی کراچی کے امیر نعیم الرحمان سمیت سیاسی و سماجی صخصیات اور اعلیٰعسکری و سول حکام نے بھی شرکت کی۔

جسٹس (ر)سعید الزماں صدیقی دوماہ گورنر سندھ کے عہدے پر فائز رہے، انہوں نے 11 نومبر 2016 کو گورنر سندھ کے عہدے کاحلف اٹھایا تھا ،اس دوران وہ بیشتر وقت علیل رہے اور11جنوری 2017کو جہان فانی سے کوچ کرگئے۔