امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا دورہ ویت نام

January 15, 2017

امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے دورہ ویت نام میں1969ءکی جنگ کی یادیں تازیں کیں، جس میں جان کیری کے ہاتھوں ایک ویت نامی فوجی ہلاک بھی ہوا تھا۔

جان کیری نے میکونگ ڈیلٹا میں اس مقام کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ویت نام جنگ کے دوران مخالف ویت نامی فوجی کو فائرنگ کر کے ہلاک کیا تھا، امریکی وزیر خارجہ نے اس جنگ میں شامل 70 سالہ ویت نامی فوجی سے بھی ملاقات کی۔

جان کیری نے امریکی فوجی اہلکار کے طور پر ویت نام جنگ میں حصہ لیا تھا، امریکا واپس لوٹنے کے بعد جان کیری جنگ مخالف سرگرم کارکن بن کر سامنے آئے تھے۔