فلم فیئر ایوارڈ، فلم دنگل، عامر خان اور عالیہ بھٹ ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب

January 16, 2017

ممبئی (ایجنسیاں)بھارت میں فلم فیئر ایوارڈز میں بہترین فلم کا ایوارڈ دنگل کو ملاجبکہ بہترین اداکار کا ایورڈ عامر خان کو اور بہترین اداکارہ کا عالیہ بھٹ کو ملا۔ ان ایوارڈز میں بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ رشی کپور کو فلم کپور اینڈ سنز کے لیے ملا جبکہ بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ شبانہ اعظمی کو فلم نیرجا کے لیے ملا۔فلم دنگل کے لیے ہی بہترین ڈائریکٹر کا ایوارڈ نتیش کمار کو ملا۔بیسٹ میل ڈبیو دلجیت دوسانج کو فلم اڑتا پنجاب کے لیے ملا جبکہ بہترین فیمیل بیسٹ ڈبیو ریتیکا سنگھ قرار پائیں۔یاد رہے کہ پاکستانی سنگر راحت فتح علی کے ساتھ ساتھ عاطف اسلم کو فلم ’رستم‘ کے گیت ’تیرے سنگ یارا‘ اور قرۃ العین بلوچ کو فلم ’پنک‘ کے گیت ’کاری کاری‘ کے لیے نامزد کیا گیا تھا جو کہ ان کی پہلی نامزدگی تھی۔جبکہ گذشتہ برس فلم ’خوبصورت‘ کے لیے ’بیسٹ میل ڈبیو‘ کا ایوارڈز حاصل کرنے والے اداکار فواد خان کو اس سال فلم فیئر میں فلم ’کپور اینڈ سنز‘ میں ’معاون اداکار‘ کے طور پر نامزدگی ملی تھی۔تاہم کوئی بھی پاکستانی اس بار ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔بیسٹ پلے بیک سنگر کا ایوارڈ ’اے دل ہے مشکل‘ کے لیے ارجیت سنگھ کو ملا۔نیہا بھاسن کو بہترین پلے بیک سنگر کا ایوارڈ ملا۔اس سے قبل راحت فتح علی خان نے انڈیا کے فلم فیئر ایوارڈز میں نامزدگی کو اعزاز قرار دیا تھا تاہم اپنی مصروفیات کی بنا پر وہ اس میں شرکت نہیں کر سکے۔ایوارڈز میں شرکت کے لیے دعوت نامہ ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے راحت فتح نے کہا کہ ’فی الحال تو ہم یہاں بہت مصروف ہیں۔ لاہور، اسلام آباد اور کراچی میں ہمارے شوز ہیں۔راحت فتح علی نے بتایا کہ یہی سیزن ہوتا ہے۔ ہمارے لوگ اتنے معصوم ہیں کہ پہلے ہماری دستیابی کی تاریخ معلوم کرتے ہیں اس کے بعد اپنے بچوں کی شادی کی تاریخ طے کرتے ہیں۔راحت فتح علی کا گیت ’جگ گھومیا‘ بولی وڈ فلم ’سلطان‘ میں شامل کیا گیا تھا۔ اس گیت کی مقبولیت کی وجہ سے اسے فلم فیئر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔راحت فتح علی اس سے پہلے 2011 میں بھی اپنے گیت ’دل تو بچہ ہے جی‘ کے لیے بھی یہ اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔انھیں 2010 میں ان کے گیت ’آج دن چڑھیا‘، 2011 میں’سجدہ‘ اور 2012 میں ’تیری میری‘ کے لیے بھی نامزد کیا گیا تھا تاہم ان گیتوں کے لیے وہ فلم فیئر ایوارڈز حاصل نہ کرسکے۔