قبو سعیدخان ؛ پریس کلب میں آگاہی پروگرام

January 16, 2017

قبو سعیدخان(نامہ نگار)قدرتی آفتوں سے بچاؤ کے بارے میں سماجی تنظیم شاہین ڈولپمینٹ آرگنائزیشن اور آر ڈی ایف کے تعاون سے پریس کلب قبو سعید خان میں آگاہی پروگرام منعقد کیا گیا۔پروگرام میں مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کے کارکنوں ،شہریوں اور صحافیوں نے شرکت کی۔اس موقع پر شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے سماجی کارکن ایوب کھوسو،جنرل سیکریٹری عبدالخالق کھوسو،آر ڈی ایف کے پروگرام مینیجر فدا حسین سومرو اور دیگر نے کہا کہ قبو سعید خان دس بر سں میں دو مر تبہ سیلاب کی زد میں آکر شدید متا ثرہوا ہے یہاں کے علاقہ مکینوں کو چاہیے کہ سیلاب سے بچنے کے لیے اپنے گھروں کو انچائی پر بنائیں اور سیلاب آنے کی صورت میںسب سے پہلے بچوں اور بزرگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کریں۔