ٹوکن ٹیکس میں فائنل منظوری موٹر رجسٹرنگ اتھارٹی سے لینا لازمی قرار

January 16, 2017

راولپنڈی (ساجدچوہدری اپنے نامہ نگار سے) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے راولپنڈی سمیت صوبہ بھر میں موٹر برانچ کے ایس او پی کو ریوائز کر دیا ہے جس کے تحت اپ ڈیشن آف ٹوکن ٹیکس میں فائنل منظوری موٹر رجسٹرنگ اتھارٹی سے لینا لازمی قرار دیدی گئی ہے جبکہ موٹر برانچ کے آڈٹ میں اے ای ٹی او زکو بھی ذمہ دار قرار دیدیا گیا ہے، ایکسائز ذرائع کے مطابق اپ ڈیشن آف ٹوکن ٹیکس میں پہلے کلیریکل عملہ اور انسپکٹر (ان فیڈ) ڈیٹا کرتے تھے اب اس کیلئے ایم آر اے سے حتمی منظوری لینا لازمی ہو گا ، ادھر موٹر برانچ کے آڈٹ میں پہلے صرف ای ٹی اوز (ایم آر اے ) ہی ذمہ دار ہوا کرتے تھے اب نئے ایس او پی کے تحت اے ای ٹی اوز کو بھی آڈٹ میں ذمہ دار قرار دیدیا گیا ہے، ایکسائز حکام کے مطابق 2007ء میں پہلے ایس او پی بنائے گئے تھے جنہیں 2010ء میں ریوائز کیا گیا تھا پھر ان کو 2014ء میں ریوائز کیا گیا اور اب ان کو 2017ء میں ریوائز کیا گیا ہے ، ریوائز شدہ ایس او پی صوبہ بھر کی موٹر رجسٹرنگ اتھارٹیز کو بھجوا دیئے گئے ہیں۔