خدمت خلق پھولوں کی سیج نہیں کانٹوں کی مالا ہے،راجہ جاوید اختر

January 16, 2017

سما ہنی(نامہ نگار)خدمت خلق پھولوں کی سیج نہیں کانٹوں کی مالا ہے اپنی خوشیوں کو قربان کر کے دوسروں کو سکھ پہنچانے والے لوگ اور ادارے خراج تحسین کے مستحق ہیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ جاوید اختر ایڈووکیٹ نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا س فلاح انسانیت کا کام دنیا و آخرت میں سر خروئی کی ضمانت ہے فلاحی معاشرے ہی قوموں کی ترقی و خوشحالی میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں ملکی ترقی کے لیے فلاحی اداروں کا ہونا بہت ضروری ہے ان کے بہتر کردار کی وجہ سے عوام کوصحت،تعلیم اور دیگر سہولیات کا ریلیف مل رہا ہے دکھی انسانیت کی خدمت کرنا بلا شبہ بہت بڑا صدقہ جاریہ ہے چنار فری ڈائیلسز سنٹراور یونائیٹڈ ویلفیر فاونڈیشن بھمبر نے علاقے میں سماجی خدمات کی نئی راہیں کھولی ہیں ان اداروں کے کام دیگر فلاحی اداروں کے لیے بہترین اور قابل تقلید مثال ہیں حکومت کو ایسے اداروں سے مکمل تعاون کرنا چائیے جو دکھی انسانیت کی فلاح و بہبود کے لیے سر گرم عمل ہیں چنار ٖفری ڈائیلسز سنٹر اور یونائیٹد ویلفیر فاونڈیشن خالصتا انسانی ہمدردی کی بنیاد پر علاج معالجے کی سکت نہ رکھنے والے غریب لوگوں میں مسکراہیٹںاور خوشیاں بانٹ رہے ہیں ۔