تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف بھوک ہڑتال

January 16, 2017

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) آل ایمپلائز سہون ڈولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف بھوک ہڑتال جاری ہے۔ ملازمین نے کہا کہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی نے گھروں میں قیامت برپا کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی بدحالی کی وجہ سے بچوں کو اسکول جانے سے روک دیا ہے کیونکہ فیس کی ادائیگی سے قاصر ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فی الفور مطالبات تسلیم کئے جائیں۔