نوکری ملے تو تجربہ حاصل ہو!

January 16, 2017

والدین اپنے بچوں کو بچپن سے اچھی تعلیم دلانے کے خواہشمند ہوتے ہیں تاکہ وہ اچھا انسان اور اچھا شہری بن سکے اور ساتھ ہی ان کا سہارا بھی بنے مگر افسوس کہ جب ایک طالب علم اپنی پڑھائی ختم کر کے نوکری کی تلاش میں نکلتا ہے تو اسے مایوسی کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ اسے اپنا اور اپنے گھر والوں کا پیٹ پالنے کے لئے کہیں نوکری نہیں ملتی اور جہاں ملتی ہے وہاں تجربہ درکار ہوتا ہے۔ بغیر تجربہ کے ملازمت کیسے حاصل کی جائے؟ ڈگری یافتہ کو نوکری نہیں دی جائے گی تو تجربہ کہاں سے آئے گا؟ اب تو ایسا محسوس ہونے لگا ہے کہ دور حاضر میں ڈگری کے حصول کو چھوڑ دینا چاہئے کیونکہ جنہوں نے ماضی میں ڈگری حاصل کرلی ہے وہی ہر ادارے کے لئے کافی ہیں، ان کے پاس تجربہ جو ہے۔
(ثاقب اشرف)
saqib.ashraf51yahoo.com

.