فلپائنی صدر کی ملک میں مارشل لاء لگانے کی دھمکی

January 16, 2017

منیلا ( رائٹرز ) فلپائن کے صدر روڈریگو ڈیوٹرٹ نےخبردار کیا ہےکہ اگر منشیات کی اسمگلنگ نے سنگین صورت حال اختیار کی تو ملک میں مارشل لا ءلگا نے سے بھی گریز نہیں کیا جائے گا،فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ فلپائن کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے ملک بھر میں جاری آپریشن اپنے مقاصد کے حصول تک جاری رہے گا۔