نکاح نامہ، دلہن کےحقوق پرپنجاب کمیشن کی تجاویز

January 16, 2017

دلہن کےحقوق کے حوالے سے پنجاب کمیشن برائے حقوقِ خواتین نے نکاح فارم میں نئی ترامیم کی تجاویز پیش کر دیں۔

کمیشن کی تجاویز کے مطابق نکاح خواں دلہا، دلہن کی رضامندی سے فارم پر کرنے کے پابند ہوں گے، دلہن کی مرضی کے بغیر اس کےحقوق قلم زد کیے گئے تو سزا بھگتنا پڑے گی۔

کمیشن کی تجاویز میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ شکایت پر نکاح خواں کو ایک ماہ قید، 25ہزار روپے جرمانہ ہو گا، نکاح فارم رجسٹرڈ نہ کرانے پر3ماہ قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔