آئرلینڈ، شادی یادگار بنانے کے لیے انوکھا طریقہ

January 21, 2017

ہر انسان کی زندگی میں شادی ایک ایسا لمحہ ہوتا ہے جسے یادگار اور خوبصورت بنانے کے لئے لوگ اکثر نت نئے اور انوکھے انداز اپناتے ہیں۔ آئرلینڈمیں ایسی ہی ایک شادی کا اہتمام کیا گیا جس میں دلہن دلہا نے قیمتی گاڑی یا شاہی گھوڑے پر سوار ہونے کے بجائے ٹریکٹر پر سواری کی اور ہال تک پہنچے۔

یہ دلچسپ منظر اس وقت دیکھنے کو ملا جب آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والی ایشلنگ گراہم اور اس کے دلہا نے ہال تک پہنچنے کے لئے ٹریکٹر کا سہارا لیا۔

اس موقع پرٹریکٹر کو خوبصورت انداز میں سجایا گیا تھا تاہم اس کے پیچھے بھی مزید کئی ٹریکٹر بارات کی صورت میں د لہن کو لینے پہنچے اور ایک انوکھی روایت قائم کی۔

اس دلچسپ بارات کو دیکھ کر جہاں شائقین حیران رہ گئے وہیں اس شادی میں شرکت کرکے خوب محظوظ بھی ہوئے۔

اس موقع پر دلہن کا کہنا تھا کہ میں بچپن سے ٹریکٹر چلا رہی ہوں، مجھے اس سواری سے محبت ہے تو میں نے تب ہی فیصلہ کرلیا تھا کہ جب بھی شادی کروگی تو ٹریکٹر پر سوار ہوکر ہی جاؤںگی۔