ویسٹرن یونین کا انسانی اسمگلرز کو رقم کی فراہمی کا اعتراف

January 21, 2017

امریکہ میں ویسٹرن یونین نےانسانی اسمگلروں کو رقم کی ادائیگی کا الزام تسلیم کرلیا ہے جس کے بعد اسے 58 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ہرجانہ ادا کرناہوگا۔

امریکی اتھارٹیز کے مطابق امریکا آئے ہوئے چینی مہاجرین ویسٹرن یونین کے ذریعے انسانی اسمگلروں کو رقم بھیجتے رہے ہیں جبکہ فیڈرل رپورٹنگ سے بچنے کےلئے رقم چھوٹی مالیت میں بھیجی جاتی تھی۔

اس کے علاوہ انعامات اور نوکریوں کا لالچ دے کر کئی صارفین کے ساتھ 2004 سے 2012 کے دوران ویسٹرن یونین کے ذریعے جعل سازی کی گئی۔

ویسٹرن یونین کے ایجنٹس کو رقوم کی منتقلی کے بارے میں علم تھا اور وہ اس پرکمیشن بھی لیتے رہے لیکن کارروائی بھی نہیں کی۔

سن2004 سے 2015 کے دوران کمپنی کے خلاف ساڑھے پانچ لاکھ شکایتیں موصول ہوئیں جن میں سے80 ہزار شکایت کا تعلق صرف امریکا سےتھا۔