عاصمہ جہانگیر گروپ کے احسن بھو ن پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین منتخب

January 22, 2017

اسلام آباد (جنگ رپورٹر )عاصمہ جہانگیر گروپ کے امیدوار احسن بھو ن ایڈوکیٹ2ووٹوں کی برتری سےپاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین منتخبہوگئے گزشتہ روزپاکستان بار کونسل کےچیئرمین اٹارنی جنرل اشتر اوصاف علی کی زیر صدارت اجلاس میں وائس چیئرمین کے سالانہ انتخابات 2017 کے لئے خفیہ ووٹنگ کروائی گئی، احسن بھو ن23میں سے 12 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے،انکے مد مقابل حامد خان گروپ کے شعیب شاہین نے 10ووٹ حاصل کیئے،جبکہ ایک ممبرراحیل کامران شیخ نے ووٹ کا حق استعمال نہیں کیا ،بعد ازاں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے نومنتخب وائس چیئرمین نے جسٹس میاں ثاقب نثار کو چیف جسٹس کاعہدہ سنبھالنے پر مبارک باد پیش کرتے انصاف کی فراہمی کے عمل میں پاکستان بار کونسل کےمکمل تعاون کی یقین دھانی کروائی ۔