پی ٹی آئی کا قصور جلسہ بھی بے نظمی کا شکار

January 22, 2017

پاکستان تحریک انصاف کا قصور کا جلسہ ختم ہونے کے بعد بے نظمی کا شکار ہوگیا،خاتون کارکن سے بدتمیزی کی کوشش کی گئی ، دوسرطرف کارکنان ڈھائی سو سے زائد کرسیاں اور دو اسپیکر اٹھاکر لے گئے ۔

قصور میں ہونے والے جلسے میں عمران خان کی تقریر ختم ہوتے ہی پی ٹی آئی کارکن خواتین کے انگلوژر میں گھس گئے،اور
خاتون کارکن سے بدتمیزی کی کوشش کی،تاہم انہیں بحفاظت پنڈال سے نکال دیا گیا۔

جلسے کے اختتام پر پی ٹی آئی کوکارکنان نے 200سے کرسیاں ،متعدد میزیں اور اسپیکر توڑڈئیے۔