باکسرعامرخان کی اہلیہ نے سوشل میڈیا پر نئی تصاویر جاری کردیں

January 23, 2017

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور ان کی اہلیہ کے درمیان اختلافات اس حد تک بڑھ چکے تھے کہ لگتا تھا کہ معاملہ علیحدگی پر ختم ہوگا، تاہم اب فریال مخدوم نے نئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرکے ان تمام افواہوں اور مبینہ سازشوں پر پانی پھیر دیا ہے۔

دنیا کچھ بھی کہے،باکسر عامر خان اور ان کی اہلیہ فریال کی دنیا الگ ہی ہے، پہلے فریال کے سسر ،دونوں میں جلد طلاق کے دعوے کرتے رہ گئے،مگر اس کے برعکس فریال اور عامر کی لواسٹوری چلتی رہی۔اس کےبعد قابل اعتراض ویڈیو بھی عامراورفریال کےپیارمیں حائل نہ ہوسکی۔ پاکستانی نژادبرطانوی باکسرکی اہلیہ نےسوشل میڈیاپرعامرخان کی نئی اوردلچسپ تصاویرپوسٹ کردیں۔

تازہ ترین پوسٹس میں فریال نے اپنے شوہر، عامرخان کی آنکھوں کی تعریف کرتے ہوئے تصویر کو عنوان دیا ہے ’نیلی آنکھیں‘ ۔ایک اور تصویر میں عامر خان اور اپنی بیٹی لےمائسا کے ساتھ کھیلتے ہوئے دکھایا ہےجبکہ ایک اور تصویر میں عامر خان کی جانب سے شب بخیر کا پیغام ہے۔یہ تصاویر فریال مخدوم نے اپنے اسنیپ چیٹ اکائونٹ سے شیئر کی ہیںجنہیں دیکھ کر کئی کےدل جلیں گے۔