پاناما کیس، وزیراعظم کے وکیل کی درخواست ِرخصت منظور

February 06, 2017

پاناما لیکس کیس میں وزیراعظم کے وکیل مخدوم علی خان کی12 دن کی رخصت کی درخواست چیف جسٹس نے منظور کرلی۔

مخدوم علی خان نے درخواست میں کہا ہے کہ وہ 13 فروری سے 24 فروری تک ذاتی مصروفیات کے باعث دستیاب نہیں ہوں گے ۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے مخدوم علی خان کی عمومی رخصت کی درخواست منظورکرلی، انتظامی حکم دیتے ہوئے کہا کہ اگر اس دوران پاناما کیس مقرر کیا گیا تو رخصت کی درخواست مؤثر نہیں ہوگی۔