اسکول میں کرپشن ،معاملہ حل نہ ہونے پر رپورٹ طلب

February 09, 2017

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر )گورنمنٹ ہائی سکول 84 ج۔ب سرشمیر میں کرپشن کا معاملہ انکوائری رپورٹ کے چھ ماہ بعد بھی حل نہ ہوسکا۔ ستمبر 2016 کو سیکرٹری سکولز ایجوکیشن پنجاب کو بھجوائی گئی رپورٹ میں کرپشن ثابت ہونے پر گورنمنٹ ہائی سکول 84 ج۔ب سرشمیر کے پرنسپل اعجاز فیروز کو عہدے سے ہٹانے کی سفارش کی گئی تھی مگر ابھی تک سفارشات پر عملدرآمد نہیں کیا گیا ۔ سکول کے ایک ٹیچر کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر نے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ رجسٹریشن اتھارٹی سے معاملہ کی رپورٹ طلب کرلی۔