وصیت …

February 12, 2017

’’جب میں مر جاؤں تو میری قبر پر مزار بنوانا۔
ہر سال میری برسی پر عرس کروانا۔
محفل سماع کا اہتمام کرنا۔‘‘
شیخ مبشر علی قادری نے وصیت کی۔
’’جب میں مر جاؤں تو میری قبر پر مدرسہ بنوانا۔
غریب بچوں کو مفت داخلہ دینا۔
ہر سال میری برسی پر بزم طلبا کا اہتمام کرنا۔
ذہین بچوں کو انعامات دینا۔‘‘
علامہ مبشر علی تھانوی نے ہدایت کی۔
’’جب میں مر جاؤں تو میری قبر پر لائبریری بنوانا۔
ہر سال میری برسی پر لٹریچر فیسٹول کا اہتمام کرنا۔
کتابیں لکھنے والوں کو انعامات دینا۔‘‘
پیر مبشر علی کتابچوی نے خواہش کی۔