اپنے بعض فیصلوں پر پچھتاوا ہے، شمیتا شیٹھی

February 16, 2017

ممبئی (ایجنسیاں) اداکارہ شمیتا شیٹھی نے کہا ہے کہ ان کو اپنے کئے ہوئے بعض فیصلوں پر پچھتاوا ہے۔ شمیتا جو اداکارہ شلپا شیٹھی کی چھوٹی بہن ہیں کے پاس ایک عرصہ سے بولی وڈ کا کوئی پروجیکٹ نہیں ہے۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میں نے اپنے کیریئر کے بہت سے ایسے فیصلے کئے جو مجھے اس طرح نہیں کرنے چاہئے تھے تاہم وہ اس بات پر بھی یقین رکھتی ہیں کہ زندگی غلطیاں کرنے اور ان کو سدھارنے کا نام ہے۔ ہم لوگ اپنے فیصلوں کی اچھائی اور برائی سے سیکھتے اور سیکھاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فیصلوں بارے بعض پچھتاوے ہونے کے باوجود وہ آگے بڑھنے ، سیکھنے اور تجربے کرنے کےلئے باحوصلہ ہیں اور یہی میری زندگی ہے۔