2026 ورلڈ کپ کے مشترکہ میزبان 3 یا 4ملک ہوسکتے ہیں، صدر فیفا

February 17, 2017

دوحا، قطر ( جنگ نیوز) فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کے صدر جیانی انفنٹینو نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کی میزبانی بیک وقت تین سے چار ممالک کے سپرد کی جاسکتی ہے۔ یہ تجربہ ہم2026 میں کرسکتے ہیں۔ ٹورنامنٹ میں 48 ممالک شرکت کریں گے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل 2002 میں جاپان اور کوریا میگا ایونٹ کی مشترکہ میزبانی کرچکے ہیں ۔ دلچسپ بات ہے کہ 2020 یورپی چیمپئن شپ کے میچز بیک وقت 13 شہروں میں کھیلے جائیں گے۔