امریکی انٹیلی جنس حکام صدر ٹرپ کو خفیہ معلومات فراہم نہیں کر رہے، غیرملکی میڈیا

February 17, 2017

کراچی (نیوزڈیسک)امریکی انٹیلی جنس حکام کی صدر ٹرپ پر بد اعتمادی اس حد تک بڑھ گئی ہے کہ اب وہ خفیہ معلومات امریکی صدر کے ساتھ شیئر نہیں کر رہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی انٹیلی جنس حکام صدر ٹرمپ کے ساتھ خفیہ معلومات حاصل کرنے کے طریقے اور ذرائع شیئر نہیں کر رہے تاہم نیشنل انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کوئی بھی ایسی خبر کہ امریکی انٹیلی جنس کمیونٹی صدر ٹرمپ اور انکی قومی سیکیورٹی ٹیم کو خفیہ معلوما ت فراہم نہیں کررہی بالکل غلط ہے،ادھر وائٹ ہائوس کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں کوئی شواہد نہیں۔