سانحہ سہون:خود کش حملہ آورکی سی سی ٹی وی ویڈیومیں نشاندہی

February 19, 2017

لعل شہباز قلندر کی درگاہ میں حملہ کرنے والے مبینہ بمبار کی سی سی ٹی وی ویڈیو میں نشاندہی ہوئی ہے ، حملہ آور نے چیکنگ پوائنٹ کا جائزہ لیا اور بغیر تلاشی اندر داخل ہوگیا۔آئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ 99 فیصد یہی حملہ آور ہے ، ان کا کہنا ہے کہ حملے میں حفیظ بروہی کےملوث ہونے کو نظر انداز نہیں کرسکتے ، دھماکے سے تعلق کے شبہے میں خیرپور اور جوہی سے تین ملزمان گرفتار کرلیے۔
لعل شہباز قلندر کی درگاہ میں دھماکے سے قبل کی سی سی ٹی وی ویڈیو جیو نیوز کو موصول ہوگئی ہے، جس سے حملہ آور کی شناخت میں مدد ملے گی۔

ویڈیو کے مطابق حملہ آور نے مردوں کے گیٹ سے داخل ہونے کی کوشش کی لیکن حملہ آور پیچھے ہٹا اور پھر لوگوں کے پیچھے مزار کے اندر داخل ہوا۔

سیکورٹی کے لیے گیٹ پر کھڑاہوا اہلکار زائرین کی ٹھیک سے تلاشی نہیں لے رہا تھا۔

ادھر آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کا ایک پریس کانفرنس میںکہنا ہے کہ حملہ آور کی نام سے شناخت نہیں ہوئی، سہون دھماکےمیں حفیظ بروہی گروپ کےملوث ہونے کو نظراندازنہیں کرسکتے ۔حفیظ بروہی کا سندھ میں دہشت گردی کا نیٹ ورک قائم ہے۔

اے ڈی خواجہ نے بتایا کہ سانحہ سہون سےمتعلق تفتیش آگےبڑھ رہی ہے، سی ٹی ڈی، پولیس، رینجرز اورحساس ادارےتحقیقات کررہےہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ رش کے باعثشواہداکٹھےکرنےمیں مشکلات کا سامنا تھا۔

علاوہ ازیںجیو نیوز کو موصول ہونے والی ایک اور سی سی ٹی وی ویڈیو میںدھماکے کے بعد ہونے والی تباہی دکھائی گئی ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق دھماکا انتہائی شدید نوعیت کا تھا ، دھماکے کے بعد ہرطرف دھواں پھیل گیا۔