حیدرآباد: کریکر دھماکے کے شبہے میں 3 افراد گرفتار

February 20, 2017

حیدرآباد کے علاقے نیا پُل کے قریب کریکر دھماکے کے شبہے میں 3 افراد کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد کا تعلق قوم پرست جماعت سے ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز حیدرآباد کے علاقے مکی شاہ روڈ پر سخی وہاب فلائی اوور کے قریب کریکر نامعلوم ملزمان کریکر بم پھینک کر فرار ہوگئے تھے ، دھماکے میں 25افراد زخمی ہوئے، واقعے کے بعدرینجرز اورپولیس کی بھاری نفری نے علاقے کا گھیراؤ کر لیا تھا۔

ڈی آئی جی حیدرآباد نے دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے تھانہ مکی شاہ کے ایس ایچ او کو معطل کردیا تھا جبکہ ایس ایس پی حیدرآباد عرفان بلوچ کا کہنا ہے کہ واقعہ کے پیچھے کالعدم قوم پرست جماعت جسمم کا ہاتھ ہوسکتا ہے۔

واقعے کے زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا تھا جن میں سے متعدد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسچارج کردیا گیا تھا۔