سوشل میڈیا پر خود سے منسوب پیغامات کی آئی ایس پی آر کی تردید

February 21, 2017

سوشل میڈیا پر خود سے منسوب پیغامات کی آئی ایس پی آر نے تردیدکردی، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر آئی ایس پی آر سے منسوب جعلی پیغامات گردش کر رہے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ان پیغامات میں جعلی تھریٹ، وارننگز اور رابطہ نمبرز دیے گئے ہیں، آئی ایس پی آرصرف آفیشل ویب سائٹ، ٹوئٹر اور فیس بک پرپیغام جاری کرتاہے۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ واٹس ایپ کے ذریعے کچھ بھی شیئر نہیں کیا گیا، پیغامات آئی ایس پی آر ویب سائٹ پر چیک کیے بغیرنہ پھیلائے جائیں۔