چیئرمین سینیٹ کے نام پر جعلی ٹویٹر اکاؤنٹ کا انکشاف

February 21, 2017

چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کے نام پر جعلی ٹویٹر اکاؤنٹ کا انکشاف ہوا ہے، چیئرمین سینیٹ نے جعلی ٹویٹر اکاؤنٹ کی تحقیقات کے لیے ڈی جی ایف آئی اے کو خط لکھ دیا ۔

ترجمان سینیٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے ڈی جی ایف آئی اے کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ ان کے نام سے دو جعلی اکاؤنٹ چلائے جا رہے ہیں ۔۔

خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کا سماجی رابطے کی کسی ویب سائٹ پر کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے۔