امریکا نے ابرار الحق کا نام ”بلیک لسٹ“ میں ڈال دیا

February 22, 2017

لاہور(ایجنسیاں) مایہ ناز پاکستانی گلوکار اور سماجی کارکن ابرار الحق کا نام امریکی ویزہ کی ’ بلیک لسٹ ‘ میں ڈال دیا گیا جس کے بعد وہ امریکا کے سفر پر اس وقت تک روانہ نہیں ہو سکتے جب تک ان کا نام سے خارج نہ کر جائے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کا نام غلط ویزہ کیٹیگری پر امریکی شہروں میں کنسرٹس کرنے پر بلیک لسٹ کیا گیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے ان کنسرٹس سے ہونے والی آمدنی پرٹیکس بھی نہیں دیا جس کے بعد امریکا کی حکومت نے یہ اقدام کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بی ون اور بی ٹوایک ایسی ویزہ کیٹیگری ہے جس میں آپ صرف سیر کرنے یا کسی کانفرنس میں شرکت کے لئے جاسکتے ہیں اور اس کے علاوہ کوئی کام نہیں کیا جاسکتا۔اگر آپ کوئی گلوکار یا اداکار ہیں تو آپ کو پی یا او ویزہ لینا پڑتا ہے۔چونکہ ابرار الحق نے پی یا او ویزہ نہیں لیا اوربی کیٹیگری ویزہ پر پرفارم کرتے ہوئے نہ صرف کنسرٹس کئے بلکہ ان سے ہونے والی آمدنی پر ٹیکس بھی نہ دیا جس کی وجہ سے انہیں ’ بلیک لسٹ ‘کردیا گیا ہے۔