پا کستان مرکنٹا ئل ایکسچینج میں 2.93 بلین روپے مالیت کے سودے

February 22, 2017

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پا کستان مرکنٹا ئل ایکسچینج میں میٹلز، انرجی اور کوٹس/فاریکس کے 2.93 بلین روپے مالیت کے سودے ہوۓ جن کی مجموعی تعداد 6,963 رہی۔ پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3,137 کی سطح پر بند ہوا۔ سب سے زیادہ سودے سونے کےہوۓ جن کی مالیت 975.44 ملین روپے تھی ۔ جبکہ کرنسیز کے بذ ریعہ کوٹس ہونے والےسودوں کی مالیت 904.82 ملین روپے، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 683.74 ملین روپے،چاندی کے سودوں کی مالیت 334.89 ملین روپے،کاپر کے سودوں کی مالیت 33.52 ملین روپے اور خام تیل کے سودوں کی مالیت 2.23 ملین روپے رہی۔