نرسوں کی جعلی بھرتی پر سینئر کلرک کی جواب طلبی

February 22, 2017

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے )چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈی ایچ اے ڈاکٹر افتخار احمد نے نرسوں کی جعلی بھرتی کے سلسلہ میں سینئر کلرک احمد علی کی جواب طلبی کرلی ہے اس ضمن میں اسے جاری ہونیوالے جواب طلبی کے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ سابقہ نرس آمنہ شفقت نے بھرتی کے وقت میٹرک کی جعلی سند اپنی درخواست کیساتھ لگائی جس کی تصدیق کروانے کی ذمہ داری احمد علی پر عائد ہوتی تھی، دریں اثناء سینئر کلرک احمد علی نے ان الزامات کی تصدیق نہ کی ہے ۔