جعلی و نان رجسٹرڈٖ ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کیلئےسیل قائم

February 22, 2017

اسلام آباد ( بلال ڈار/خبر نگار خصوصی ) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے ملک بھر میں جعلی و نان رجسٹرڈٖ ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹریٹ میں سیل قائم کر دیا ہےجو چوبیس گھنٹے کھلا رہے گا ۔ پی ایم ڈی سی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر شبیر احمد لہری نے ایک مراسلے میں وفاقی و چاروں صوبائی سیکرٹریز کو کہا ہے کہ ملک بھر میں جعلی و نان رجسٹرڈ ڈاکٹروں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں ، جعلی ڈاکٹرز نہ صرف ملکی قوانین کو توڑ رہے ہیں بلکہ قیمتی انسانی جانوں کے ساتھ بھی کھیل رہے ہیں انکے خلاف سخت قانون کے مطابق کارروائی کرنے کیلئے مہم کا آغاز کیا جائے ۔ مراسلے میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ اگر انہیں کسی جعلی و نان راجسٹرڈ ڈاکٹر کے بارے میں علم ہو تو وہ اس سیل کو فون نمبر0519106151-54یا ای میل pmdcpmdc.org.pkپر اطلاع دیں۔