جسٹس احمد علی شیخ کو سندھ ہائیکورٹ کاچیف جسٹس مقرر کرنےکی سفارش

February 22, 2017

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے اجلاس میں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹجسٹس سید سجاد علی شاہ کو سپریم کورٹ کاجج اور جسٹس احمد علی ایم شیخ کو سندھ ہائی کورٹ کاچیف جسٹس مقرر کرنے کی سفارش کردی گئی ہے جبکہ حتمی منظور کے لئے معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دیا گیا ہے،منگل کے روز کمیشن کا اجلاس چیئرمین جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں منعقد ہواجس میں جسٹس آصف سعید خان کھوسہ ،جسٹس امیر ہانی مسلم ، جسٹس اعجاز افضل خان جسٹس گلزار احمد ،جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال ، پاکستان بار کونسل کے نمائندہ یاسین آزاد ایڈوکیٹ ،و زیراعلیٰ مرادعلی شاہ بطور صوبائی وزیر قانون سندھ ،وفاقی وزیر قانون زاہد حامداور اٹارنی جنرل اشتر اوصاف علی شامل ہوئے ۔