چیچہ وطنی :محنت کش کے گھربیک وقت تین بیٹیوں کی ولادت

February 25, 2017

چیچہ وطنی کےنجی کلینک میں محنت کش کی بیوی کے ہاں بیک وقت تین بیٹیوں کی ولادت ہوئی ہے۔ماں اور بچوں کی صحت بہتر ہے ۔

چیچہ وطنی کے گاؤں35،بارہ ایل سے تعلق رکھنے والے محنت کش محمد ارشد کی بیوی نورین بی بی کوڈلیوری کیلئے فیصل کالونی میں نجی کلینک لایا گیا جہاں آپریشن کے دوران تین بیٹیاں پیدا ہوئیں ۔

اسپتال انچارج ڈاکٹر علی حسن کے مطابق زچہ اور بچہ کی صحت بہتر ہے ۔نورین بی بی کے خاوندمحمدارشد نے بتایا کہ انکی شادی چار سال قبل ہوئی اور اس سے پہلے بھی انکی ایک بیٹی ہے۔

تین بیٹیوں کی بیک وقت پیدائش کے بعد وہ چار بیٹیوں کا باپ بن گیا ہے،اس نے یکے بعد دیگرے بیٹیوں کی پیدائش کواللہ تعالیٰ کی رحمت قراردیا ہے۔