پاک افغان بارڈ ر15روز سے بند، کاروباری سرگرمیاں معطل

March 03, 2017

ملک میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر پاک افغان سرحد چمن بارڈر،طورخم بارڈر،انگور اڈا گیٹ اور کرم ایجنسی پر پاک افغان بارڈر گزشتہ 15 رو زسے بند ہے۔

چمن بارڈر پر2 روز کے وقفے کے بعد آج پھر افغان شہریوں کو ویزا پاسپورٹ پرسرحد پارآنے اور جانے کی اجازت دی گئی ہے۔

ملک میں دہشت گردی کی روک تھام کےلیے پاک افغان سرحدیں 16 فروری سے بند ہیں،پاک افغان چمن بارڈر پر ہرقسم کی آمدورفت معطل ہے۔

کرم ایجنسی میں 4 مقامات پر پاک افغان بارڈر ہے،سرحد کے دونوں اطراف سیکڑوں مال بردار گاڑیاں اور مسافر پھنس کررہ گئے ہیں۔

خیبرایجنسی میں طورخم بارڈر اور شمالی وزیرستان میں پاک افغان بارڈر انگور اڈاگیٹ بھی 15 روز سے بند ہے،بارڈر کی بندش سے کاروباری سرگرمیاں مکمل طور پر معطل ہیں۔