حالیہ برفباری سے ناران بند،شوگران تک پہنچنا دشوار

March 09, 2017

مانسہرہ میں حالیہ برفباری کے باعث ناران کی بندش کے بعد سیاحوں نےبرفیلے نظاروں سے گھری وادیٔ کاغان کے خوبصورت تفریحی مقام مالا کنڈکو اپنا ٹھکانہ بنا لیا ہے۔

مانسہرہ میں شدید برفباری کے بعد ناران بند اور شوگران تک پہنچنا دشوار ہو گیا تو قیام کے لئے سیاحوں نے مالاکنڈکو بیس کیمپ بنا لیا جہاں سے چاروں اطراف وادی کاغان کےسفید پہاڑوں کی چوٹیوں کا نظارہ سیاحوں کومد ہوش کر دیتا ہے اور وہ اپنی ساری پریشانیاں بھول جاتے ہیں۔

ایک سیاح کا کہنا ہے کہ یہاں کی برف بہت خوبصورت ہے،لوگوں سے درخواست کرتا ہوں کہ سب یہاں آکر دیکھیں برف اتنی پیاری اور ملائم ہے کہ آپ تصور نہیں کر سکتے۔

ایک اور سیاح جاوید اقبال نے کہا کہ ادھر آکے بہت زیادہ سکون ملا ہے،ہم بہت زیادہ ایزی فیل کر رہے ہیں۔

وادی کاغان میں سیاحت کا موسم نہ ہونے کے باوجود حالیہ برفباری نے کاغان کو سیاحوں کی آماجگاہ بنادیا ہے۔ پر سکون وادی کاغان میں جگہ جگہ رقص کرتے سیاحوں نےماحول کو خوب گرما دیا ہے۔