جین معمر افراد کےذہنی بڑھاپے کاسبب بنتی ہے، تحقیق

March 18, 2017

امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق میں ایک ایسی جین کی شناخت کی گئی ہے، جو معمر افراد کےذہنی بڑھاپے کاسبب بنتی ہے۔

تحقیق دانوں کے مطابق ریسرچ سے بڑھاپے کے ساتھ بڑھتی ذہنی بیماریوں، جیسےالزائمرکی روک تھام میں مدد مل سکتی ہے ۔اگرایک ہی عمر کے بوڑھے افراد کو دیکھاجائے تو ان میں سے کچھ دوسروں سے زیادہ معمر نظر آتے ہیں اور کچھ جوان ۔

یہ فرق دراصل ایک خاص دماغی جین کے باعث ہوتا ہے،جن لوگوں میں ان جینز کی دوخراب کاپیاں ہوتی ہیں وہ ان لوگوں سے 12سال زیادہ بوڑھے نظرآتے ہیںجبکہ اگردماغ میں اس جین کی دو صحت مند کاپیاں ہیں تو آپ ذہنی دباو ٔکو بہتر طریقے سے برداشت کرسکتے ہیں ۔

سائنسدانوں کے مطابق یہ جین 65 برس کی عمر میں ایکٹو ہوتی ہے ۔