نصرپور: بھیل کالونی سڑک کی مرمت کرانے کا مطالبہ

March 20, 2017

نصرپور(نامہ نگار ) شہر کی بھیل کالونی سڑک کافی عرصے سے مرمت کی طبگار ہے۔ سڑک کے کنارے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جس کی وجہ سے گاڑیاں تو درکنا عوام کیلئے پیدل چلنا بھی دشوار ہو گیا ہے شہریوں کے مطابق مذکورہ بالا روڈ پر شاپنگ سینٹر اور سرکاری اسپتال، دینی تعلیمی مدرسہ، پیٹرول پمپ بھی واقع ہیں جسکی وجہ سے اس علاقے میں دن رات لوگوں کی آمدورفت جاری رہتی ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے بھیل کالونی سے نصرپور سڑک کی مرمت کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔