سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس آج دوبارہ شروع ہونگے

March 20, 2017

اسلام آباد(نمائندہ جنگ ) سینٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس دو روز کے وقفہ کے بعد آج سہ پہر پارلیمنٹ ہائوس میں دوبارہ شروع ہونگے ۔سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی کی زیر صدارت 3 بجے شروع ہوگا۔آج پرائیویٹ ممبر ڈے ہو گا جس میں اپوزیشن ارکان کے بل ایوان میں پیش کئے جائیں گے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس 4 بجے سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہو گا۔