غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 55 فلسطینی شہید

May 08, 2024

فائل فوٹو۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 55 فلسطینی شہید ہوگئے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں اسرائیلی جارحیت اور جنگی جرائم کے نتیجے میں 24 گھنٹوں کے دوران 200 فلسطینی زخمی ہوگئے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار 844 ہوگئی۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملوں میں اب تک 78 ہزار 400 سے زائد فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔