سیالکوٹ،رسی میں پھنسی ہوئی چیل کو ریسکیو نے آزاد کروادیا

March 21, 2017

سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) تھانہ کوتوالی کے علاقہ مجاہد روڈ نیشنل بینک کے پاس واقع ایک گھر کی چھت پر کپڑے سکھانے کے لئے باندھی ہوئی رسی میں چیل پھنس گئی جسے ریسکیو اہلکاروں نے مرہم پٹی کے بعد آزاد کردیا۔