حسین حقانی کوانٹرپول کے ذریعے وطن لانے کی درخواست اعتراضات لگا کر واپس

March 21, 2017

اسلام آباد (جنگ رپورٹر)سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی کو انٹر پول کے ذریعے پاکستان واپس لانے کے حوالہ سے دائر کی گئی درخواست پر اعتراضات لگا کر درخواست گزار کو واپس کر تے ہوئے متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے ،یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی، سید ظفرعلی شاہ نے آئینی درخواست میں وفاق پاکستان ، وزارت دفاع، وزارت خارجہ، سیکرٹری داخلہ، وزارت قانون،سابق صدرآصف علی زرداری،سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی گیلانی اور حسین حقانی کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ مسول علیہ حسین حقانی نے ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ایبٹ آباد آپریشن کے لئے سہولت کار کاکردار اداکرنے کا اعتراف کیاہے جبکہ ان کے بیان کے مطابق ان کے اس عمل میں سابق صدر آصف علی زرداری اورسابق وزیر اعظم یوسف رضاگیلانی بھی شامل تھے، درخواست گزا رنے فاضل عدالت سے استدعا کی تھی کہ حسین حقانی کوامریکہ سے وطن واپس لانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے،ان کی جانب سے بطور سفیر امریکیوں کو جاری کئے گئے ویزوں کی تفصیلات بھی طلب کرے اوراس ہائی پروفائل مقدمہ کی سماعت کیلئے فل کورٹ بنچ تشکیل دیا جائے۔